وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 10 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی، جب کہ تمام اسکول 11 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ صوبے میں بڑھتی ہوئی سردی کی شدت اور طلبہ کی صحت کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ بچے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اور چھٹیوں کے بعد نئے تعلیمی سیشن کے لیے بہتر تیاری کے ساتھ واپس آسکیں۔

اس سے قبل پنجاب حکومت نے اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق کسی بھی تعلیمی ادارے کو صبح 8:45 بجے سے پہلے کھولنے کی اجازت نہیں تھی۔