پولیس کے جوابی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں عبادت کے اوقات کے دوران کم از کم ایک مسلح سیکیورٹی گارڈ کی تعیناتی لازمی ہوگی، جب کہ سیکیورٹی گارڈ کو اسلحہ مسجد کی حدود میں رکھنے کی اجازت ہوگی۔
مراسلے کے مطابق مسجد کے داخلی و خارجی راستوں اور اطراف میں پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ مساجد اور امام بارگاہوں میں داخلے اور اخراج کے لیے ایک ہی راستہ مختص کیا جائے گا۔
مزید ہدایت کی گئی ہے کہ مساجد کے مرکزی دروازے کے باہر ریڑھی بانوں، گداگروں اور ٹوپیوں سمیت دیگر اشیاء کی خرید و فروخت پر پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی آنکھوں کے معائنے سے متعلق بیان، جس ڈاکٹر کا کہیں گے چیک اپ کرا دیں گے: رانا ثنا اللہ
اس کے علاوہ مسجد میں کسی بھی مشکوک شخص، سرگرمی یا مشکوک سامان کی فوری اطلاع پولیس کو دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ ان تمام ہدایات پر فوری عمل درآمد یقینی بنائے، بصورتِ دیگر خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔






