نوٹیفیکیشن کے مطابق ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے اپنی معمول کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے اور انہیں تعطیلات سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
ان اداروں میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، پولیس اور ہسپتال شامل ہیں، جو حسبِ معمول اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ جمعے کے روز وفاقی دارالحکومت میں امریکا اور ایران کے نمائندوں کے درمیان اہم مذاکرات متوقع ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ نوٹیفیکیشن پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔







