انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے ایران اور امریکا سے آنے والے صحافیوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ باآسانی پاکستان آ کر مذاکرات کی کوریج کر سکیں۔
وزیر اطلاعات کے مطابق دنیا بھر سے صحافی پاکستان پہنچ رہے ہیں اور اب تک تقریباً 50 غیر ملکی صحافی اسلام آباد آ چکے ہیں، جب کہ چین، سعودی عرب، جاپان، جرمنی اور ساؤتھ کوریا سمیت مختلف ممالک سے مزید درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا کے لیے ویزہ آن آرائیول کی سہولت دی گئی ہے تاہم بھارت سے کوئی صحافی نہیں آ رہا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اسلام آباد ٹاکس” کی عالمی میڈیا کوریج کے لیے کنونشن سینٹر میں اسٹیٹ… pic.twitter.com/bBllyaUhnR
— Times of Karachi (@TOKCityOfLights) April 11, 2026
عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے جناح کنونشن سینٹر میں صحافیوں کے لیے ایک جدید میڈیا فیسلٹی قائم کی ہے، جہاں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، کمپیوٹرز، پرنٹرز اور بڑی اسکرینز سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جناح کنونشن سینٹر کی ریڈ زون کے قریب موجودگی کے باعث صحافی باآسانی اہم مقامات تک رسائی حاصل کر کے اپنی کوریج انجام دے سکتے ہیں، جب کہ انہیں خصوصی کارڈز بھی جاری کیے گئے ہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ تمام سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کی جائیں تاکہ عالمی میڈیا کو کوریج میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو، اور پاکستان آنے والے تمام صحافیوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔







