سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق جمعہ کے روز آئی ٹی پی کے ایک اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تکلیف سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں، کیونکہ شہر کے مختلف حصوں میں مختلف اوقات میں ٹریفک کی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ جی ٹی روڈ پر پشاور سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کو ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ اور روات کے ذریعے موڑ دیا جائے گا۔اہم ٹریفک ایڈوائزری۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) April 10, 2026
غیر ملکی وفود کی آمد و رفت کے سلسلہ میں سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس ہائی وے پر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اس دوران ماسوائے ایمرجنسی غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ڈائیورشنز کے دوران شہری متبادل رستوں کا استعمال کریں۔ ریڈ زون میں…
اسی طرح لاہور جی ٹی روڈ سے پشاور جانے والے مسافروں کو روات، چک بیلی روڈ، چکری اور ٹیکسلا موٹروے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مارگلہ روڈ (سیکٹر ایف-6، جی-5 اور جی-6) سے راولپنڈی جانے والی ٹریفک کو نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ کی جانب آنے والی گاڑیوں کو بھی نائنتھ ایونیو کی طرف منتقل کیا جائے گا۔ بھارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے مسافروں کو رنگ روڈ اور بنی گالا، ترلائی روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ راولپنڈی سے صدر، مری روڈ کے ذریعے اسلام آباد آنے والی ٹریفک کو نائنتھ ایونیو استعمال کرنے کا کہا گیا ہے۔
زیرو پوائنٹ فیصل ایونیو سے کورال چوک تک ایکسپریس وے پر ٹریفک کی آمد و رفت مخصوص اوقات میں بند رہے گی۔ کرنل شیر خان روڈ سے فیض آباد جانے والی گاڑیوں کو نائنتھ ایونیو سگنل کے ذریعے اسٹیڈیم روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اہم ٹریفک ایڈوائزری/ ریڈ زون، توسیعی ریڈزون
— Islamabad Police (@ICT_Police) April 10, 2026
ریڈزون اور توسیعی ریڈزون ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہوگا۔
۱)کشمیر چوک کلب روڈ سے جانب زیرو پوائنٹ سرینگر ہائی وے ،
۲)سری نگر ہائی وے، زیرو پوائنٹ سے جانب سرینا چوک،
۳)شکر پڑیاں روڈ، چاندتارہ چوک سے جانب سیونتھ ایونیو ،
۴)جناح… pic.twitter.com/yRlfVSlzJS
مزید برآں، پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک کو ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے کی جانب موڑا جائے گا۔
اسی طرح لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی آنے والی ہیوی ٹریفک کو چک بیلی روڈ اور چکری موٹروے کے ذریعے گزارا جائے گا۔ اہلکار نے بتایا کہ 12 اپریل تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا، جب کہ ریڈ زون آنے اور جانے والی ٹریفک عام شہریوں کے لیے مکمل طور پر بند رہے گی۔
واضح رہے کہ مزید معلومات کے لیے ٹریفک اپ ڈیٹس آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 اور آفیشل واٹس ایپ چینل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔







