اسلام آباد میں قومی علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کا عمل نہیں بلکہ انڈیا کی پیدا کردہ کارروائی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دشمنوں کا کھلے عام مقابلہ کرتا ہے، خفیہ یا بزدلانہ طریقوں سے نہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ قوم نے ہمیشہ حق کی جنگ میں اللہ کی مدد سے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے ریاست کے مرکزی کردار، علم کی اہمیت اور مذہبی قیادت کی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام معاشرے میں اتحاد قائم رکھنے اور لوگوں کے نقطہ نظر کو وسیع کرنے میں بنیادی کردار ادا کریں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جو معاشرے علم اور قلم کو ترک کر دیتے ہیں وہ بدنظمی، انتشار اور کرپشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزت اور طاقت اختلاف اور تقسیم سے نہیں بلکہ محنت، علم اور یکجہتی سے حاصل ہوتی ہے۔

اپنی تقریر میں انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ حالیہ دفاعی معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے پاکستان کو حرمین شریفین کا محافظ ہونے کا شرف دیا ہے۔

فیلڈ مارشل منیر نے کہا کہ ریاستِ طیبہ اور پاکستان کے درمیان ایک گہرا روحانی اور فکری تعلق موجود ہے۔