یوسف رضا گیلانی نے لاہور کے ایکسپو سینٹر میں گیارہویں سہ روزہ پاکستان فٹ وئیر میٹریل اینڈ مشینری شو 2026ء کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس وقت دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں اور دعا ہے کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششیں ایران اور امریکہ کے درمیان صلح کی راہ ہموار کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے رہا ہونے کے معاملات عدلیہ کے دائرہ اختیار میں ہیں اور اس وقت سیاسی جماعتوں کو ذاتی مفادات یا پوائنٹ اسکورنگ کی سیاست سے اجتناب کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو متحد ہو کر ملکی معاشی اور سیاسی چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے ایٹمی ملک ہونے کے باوجود ذمہ داری کا ثبوت دیا اور عالمی برادری میں ایک مثبت مثال قائم کی۔

مزید پڑھیں: سیاسی مفاد میں ملک کو نقصان پہنچانے کی سازشیں ناکام، پی ٹی آئی کا چہرہ بے نقاب ہو چکا: عطا تارڑ

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کے لیے نو کروڑ روپے کی لگژری گاڑی قانون کے مطابق خریدی گئی تھی اور اس حوالے سے پھیلایا گیا پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے، یہ گاڑی اپوزیشن لیڈر کے لیے مختص کی گئی تھی۔

یوسف رضا گیلانی کے مطابق، پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ثالثی کا کردار نہ صرف عالمی سطح پر ملک کی قدر و منزلت بڑھاتا ہے بلکہ داخلی طور پر بھی سیاسی ہم آہنگی اور اتحاد کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے،تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ اپنی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی مفاد میں کام کریں۔