عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ بات روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے دارالحکومت ماسکو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کا رکن ہے، اس لیے بین الاقوامی قوانین کے تحت اسے سول اور پُرامن مقاصد کے لیے یورینیئم افزودگی کا حق حاصل ہے۔

سرگئی لاوروف نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین جس حل پر متفق ہوں گے، روس اُس کی حمایت کرے گا۔

روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ماسکو ماضی میں بھی ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے نسبتاً نرم مؤقف اختیار کرتا رہا ہے اور روس 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کی حمایت کرتا آیا ہے۔