دفترِ خارجہ کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کا راستہ امن اور استحکام سے ہو کر گزرتا ہے۔ انہوں نے خطے میں معاشی انضمام اور مؤثر رابطہ کاری کے لیے کنیکٹیویٹی، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور جدید انفراسٹرکچر کی اہمیت پر زور دیا۔
نائب وزیراعظم نے توانائی، ڈیجیٹل اکانومی، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور اسکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں ایس سی او کے اقدامات کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستان ترقی کے لیے مضبوط اقتصادی پل بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 arrived at the National Centre in Russia, where he was received by Russian Prime Minister Mikhail Mishustin, ahead of the Shanghai Cooperation Organisation (SCO) Council of Heads of Government meetings. pic.twitter.com/ZWQEEo2CXL
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) November 18, 2025
اسحاق ڈار نے غربت کے خاتمے، معاشی مواقع کے فروغ اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کو خطے کی مشترکہ ترجیحات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی تعاون ہی خطے کی مجموعی خوشحالی کا راستہ ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسحاق ڈار ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچے، جہاں روسی وزیراعظم نے نیشنل سینٹر آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ نائب وزیر اعظم اس اہم اجلاس میں پاکستان کی پالیسی اور مؤقف پیش کر رہے ہیں۔







