ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے حکم دیا ہے کہ پولیس افسران و اہلکاروں کی سرکاری و نجی گاڑیاں، موٹر سائیکل رجسٹریشن پلیٹوں کے بغیر ہرگز نہ ہوں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین دیگر شہریوں کی طرح پولیس افسران و اہلکاروں پر بھی مساوی طور پر لاگو ہوں گے، سیاہ شیشوں، بغیر نمبر پلیٹ گاڑی اور موٹر سائیکل کی کسی بھی خلاف ورزی پر متعلقہ ایس ایچ اوز، انچارج، ضلعی افسران، یونٹس و فارمیشنز سربراہان ذمہ دار ہوں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سیاہ شیشوں، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں، موٹر سائیکل کی قانون شکنی پر افسران، اہلکار اور مجاز سربراہان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔