ذرائع کے مطابق تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ میں اوپن ایریا میں منعقد کی جائے گی، جہاں آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سے حلف لیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ قبل ازیں جسٹس امین الدین ایوان صدر میں صدر پاکستان آصف علی زرداری سے حلف اٹھائیں گے۔ تقریب حلف برداری کے لیے ممکنہ وقت 11 بجے مقرر کیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں: سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ اور منصور علی شاہ نے استعفی دے دیا


تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے۔ انتظامیہ نے حلف برداری کے سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان مکمل انتظامات کیے ہیں۔

اس تقریب میں آئینی عدالت کے ججز کی خدمات اور آئین کی پاسداری کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔