ایئر سیال ہفتہ وار پیر، بدھ اور جمعہ کو تین پروازیں چلائے گی اور کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کرنے والے فضائی مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گی۔
ایئر سیال کی افتتاحی پرواز، فلائٹ نمبر 161، ایئربس A320 طیارے کے ذریعے 180 مسافروں کے ساتھ کوئٹہ میں سہ پہر 3:15 پر لینڈ کی، جبکہ واپسی کی پرواز 199 مسافروں کو لے کر شام 4 بج کر 32 منٹ پر کراچی کے لیے روانہ ہوئی۔
اس حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب میں آپریشن کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، جس میں ایئرپورٹ منیجر، اے ایس ایف کے چیف سکیورٹی آفیسر، سی او او اے ٹی سی، پی اے اے کے حکام، ایئر سیال کے نمائندے، فلائٹ عملہ اور ایئرپورٹ کے دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی کی پروازوں کا آغاز۔ کراچی کے لیے ہفتہ وار 3 دن فلائٹس آپریٹ ہونگی۔ آج پی ایف 162 ایک سو ننانوے مسافروں کو لیکر 4 بجکر 32 منٹ پر کراچی روانہ ہوئی۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی@KulAalam @KhawajaMAsif pic.twitter.com/ttN8XxPKaS
— Media Talk (@mediatalk922) January 16, 2026
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایئرپورٹ منیجر نے پی اے اے کی سینئر مینجمنٹ کی جانب سے کوئٹہ میں خدمات کے فروغ کے اقدام کو سراہا اور ایئرپورٹ کی آپریشنل تیاری کی تصدیق کی۔
انہوں نے ایئرلائن کی حوصلہ افزائی کی کہ لاہور اور اسلام آباد سے پروازیں شامل کر کے اپنے نیٹ ورک کو مزید وسعت دے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ بین الاقوامی ہوائی اڈہ مسافروں کے لیے خاطر خواہ سہولیات فراہم کرتا ہے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ جامع ایروناٹیکل اور مسافروں کو سنبھالنے کی سہولیات سے آراستہ ہے، جو فلائٹ آپریشن میں اضافے اور مستقبل کے توسیعی منصوبوں کے لیے خدمات کی فراہمی کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔







