اتوار کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔

مظفر آباد ڈویژن کے 8 حلقوں میں پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہی، جبکہ حلقہ ایل اے 27 میں موسم کی خرابی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث عملہ اور پولنگ کا سامان نہ پہنچ سکا، جس کے باعث تمام 196 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔

پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج بھی آنا شروع ہو گئے ہیں۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج:

20 حلقوں میں سے 18 کے مکمل غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں، جن کے مطابق مسلم لیگ (ن) 13 حلقوں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 5 حلقوں میں کامیاب ہوئی ہے۔

ایل اے 25 نیلم ویلی 1 کے تمام 143 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر 18 ہزار 925 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید 13 ہزار 596 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 29 مظفر آباد 3 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان 19 ہزار 792 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار علی گیلانی 16 ہزار 413 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 26 نیلم ویلی 2 کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید 17 ہزار 466 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر 15 ہزار 494 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 30 مظفر آباد 4 کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی 17 ہزار 749 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مبشر منیر اعوان 11 ہزار 947 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 32 مظفر آباد 6 کے تمام 163 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد فاروق حیدر 21 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر 19 ہزار 10 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 33 مظفر آباد 7 کے تمام 155 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے دیوان علی خان قمر چغتائی 25 ہزار 469 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے میاں محمد رشید 21 ہزار 175 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 34 جموں 1 کے تمام 131 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ناصر حسین ڈار 5 ہزار 682 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جبکہ آزاد امیدوار راجہ ریاض احمد 2 ہزار 124 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 35 جموں 2 کے تمام 142 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد اسماعیل 23 ہزار 893 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5 ہزار 868 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 36 جموں 3 کے تمام 140 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احسن رضا 27 ہزار 218 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے احسن اسماعیل 12 ہزار 980 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 37 جموں 4 کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مریم جاوید 28 ہزار 664 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، جبکہ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے عثمان علیم 22 ہزار 827 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 38 جموں 5 کے تمام 115 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذیشان علی 13 ہزار 652 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جبکہ مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے محمد اکبر چوہدری 9 ہزار 523 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 39 جموں 6 کے تمام 157 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد صدیق 10 ہزار 981 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان 5 ہزار 81 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1 کے تمام 47 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار 2 ہزار 914 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے محمد سلیم بٹ 136 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 کے تمام 19 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد عامر شاہ 1 ہزار 804 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آزاد امیدوار صباء دیوان 588 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کے تمام 43 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سید شوکت علی شاہ 1 ہزار 524 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد عاصم شریف 477 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 کے تمام 10 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد یاسین لون ایک ہزار 276 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 کے تمام 27 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری 1 ہزار 700 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 کے تمام 41 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالماجد خان 3 ہزار 448 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔