سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ریاست سے بے وفائی اور مکمل نافرمانی بغاوت کی ابتدا ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 5 ہر شہری سے ریاست کے ساتھ غیر متزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے، لہٰذا آزاد کشمیر کے بعض افراد کو آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت سے ہوتی ہے۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 13, 2026
ازاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی جو آج کل کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، وہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 5 کو ضرور پڑھیں، جو ریاست سے غیر متزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے۔
لیکن اس سے بھی اہم اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے:…
وزیر دفاع نے اپنی پوسٹ میں قرآن مجید کی سورۂ المائدہ کی آیت 33 کا حوالہ بھی دیا، جس میں زمین میں فساد پھیلانے والوں کے بارے میں احکامات بیان کیے گئے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ریاست کے ساتھ وفاداری اور قانون کی مکمل پاسداری ہر شہری کی بنیادی ذمہ داری ہے اور تمام معاملات میں بات چیت کا آغاز بھی اسی اصول سے ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ وزیر دفاع نے اپنی پوسٹ میں آزاد کشمیر کے جن افراد یا گروہوں کا ذکر کیا، ان کی واضح نشاندہی نہیں کی۔






