اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں نئی حکومت بنانے کے لیے پُر اعتماد ہے۔

صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے درکار گولڈن نمبر 27 ہے مگر مسلم لیگ (ن) کی حمایت سے ہمارے پاس تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس وقت آزاد کشمیر کی مقبول ترین جماعت ہے اور موجودہ حالات کے پیش نظر عوام کی بہتری کیلئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس جسٹس امین الدین نے عہدے کا حلف اٹھا لیا


چوہدری یاسین کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل راٹھور وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مختصر مدت کی حکومت ہوگی، مگر فیصل راٹھور تجربہ کار ہیں اور ایوان کو بہتر انداز میں چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر نے استعفیٰ نہ دینے اور تحریک عدم اعتماد کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔