میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ عدالت میں پیش ہو کر میں نے پی ٹی آئی کے وکیل کے سوالات کا جواب دیا۔ بانی پی ٹی آئی کے جتنے بھی فیصلے تھے، وہ اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے مشورے سے کرتے تھے، جو روحانیت کے پردے کے پیچھے حکومتی اور معاشی فیصلے بھی کرتی تھیں۔
وزیراعظم شہباز شریف پر 10 ارب روپے کی پیشکش کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ ان الزامات کی بنیاد پر سیاست کھیلی گئی۔ بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی کے رکن کو لندن کی عدالت نے جھوٹا قرار دیتے ہوئے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ pic.twitter.com/hp8Nfg4si1
— Ather Salem® (@Atharsaleem01) November 15, 2025
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 2017ء کے دھرنوں کے دوران بھی جھوٹے الزامات لگائے اور آج دنیا کے جریدے بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ ان کے فیصلوں کے پیچھے جھوٹ اور بہتان کا پورا نظام تھا۔
وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے الزامات اور الزامات دہرانے کے عمل کا مقصد سیاست میں نقصان پہنچانا اور شہباز شریف کو بدنام کرنا تھا۔







