مظفرآباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بچہ بچہ جانتا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز فارم 47 سے آئے ہیں، یہ جماعت نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہے۔
پہلی دفعہ وزیراعلی آئی جی آئی کی کہانی کی وجہ سے
— PPP (@MediaCellPPP) July 29, 2026
پہلی دفعہ وزیراعظم اصغر خان کیس کی بدولت
تیسری دفعہ وزیراعظم آر او الیکشن کی وجہ سے
اور آج پنجاب کی وزیراعلی اور وزیراعظم کی کرسی فارم 47 کی بدولت@BBhuttoZardari #KashmirPeDakaNamanzur#VotePeDakaNamanzur pic.twitter.com/OQwQTucfCZ
بلاول بھٹو نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی ووٹ کی طاقت سے الیکشن نہیں جیتا اور اب پیپلز پارٹی کے مخالفین کشمیر میں بھی ووٹ چوری کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان سے ایک ایک ووٹ اور ایک ایک سیٹ واپس لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے بعض لوگ بائیکاٹ کی بات کرتے ہیں تو انہیں ایک دو تھپڑ مار کر کہو کہ بائیکاٹ نہیں ہوتا، اپنے حق کے لیے ووٹ ڈالو۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کسی نے بھی پیپلز پارٹی کو اقتدار تحفے میں یا پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین یہ سمجھتے ہیں کہ کشمیر میں انہیں دھاندلی کرنے دی جائے گی، لیکن ہم کشمیری عوام کے ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تین نسلوں سے عالمی سطح پر کشمیر کی جدوجہد کر رہی ہے اور کشمیریوں کے جمہوری حقوق کے لیے ہمیشہ آواز اٹھاتی رہی ہے۔
لائیو: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ضلع مظفرآباد کی تحصیل گڑھی ڈوپٹہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کررہے ہیں۔ https://t.co/znQ4O2ruVa
— PPP (@MediaCellPPP) July 29, 2026
بلاول بھٹو نے الیکشن کمیشن سے میرپور میں دوبارہ پولنگ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن دھاندلی میں ملوث نہیں تھا تو صاف اور شفاف تحقیقات کرائے اور ری پولنگ کرائے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میرپور اور کوٹلی کے عوام کے ساتھ انصاف کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی میدان میں شکست قبول کی جا سکتی ہے، لیکن اگر دھاندلی کے ذریعے میرا مینڈیٹ چوری کیا گیا تو اسے ہرگز قبول نہیں کروں گا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام میں پیپلز پارٹی کے لیے جوش، جذبہ اور محبت نمایاں ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان شاء اللہ 2 اگست کو تیر اور کشمیر کی جیت یقینی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے بحران کا حل پیپلز پارٹی کے پاس موجود ہے اور کشمیری عوام کسی سے ڈرتے نہیں، اس لیے ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔






