محکمے کے پاس گزشتہ چار برسوں سے زکوٰۃ فنڈ میں موجود چار ارب روپے اب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مستحق افراد میں تقسیم کیے جائیں گے۔
فیصلے کے تحت محکمے کی 400 سے 450 خالی اسامیاں ختم کر دی جائیں گی۔
محکمے کی پراپرٹی، گاڑیاں، دفاتر اور فرنیچر بورڈ آف ریونیو کو منتقل کر دیے جائیں گے۔
محکمہ مذہبی امور کے حکام کے مطابق سیکرٹریٹ میں تعینات عملہ محکمہ نظم و نسق کو منتقل کیا جائے گا۔
ضلعی سطح پر تعینات عملہ ڈپٹی کمشنرز جبکہ ڈویژن کی سطح پر تعینات عملہ کمشنرز کے سپرد کر دیا جائے گا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے توقع ہے کہ ایک ہفتے کے اندر محکمہ مذہبی امور کے خاتمے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔







