آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلادیشی ائیر چیف نے پاکستان سے درخواست کی کہ بنگلادیش کے لڑاکا فضائی بیڑے کی دیکھ بھال اور مرمت میں معاونت فراہم کی جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ائیر ڈیفنس ریڈار سسٹم کو ایئر سرویلیئنس سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے میں تعاون کی بھی درخواست کی۔
پاکستان کے سرکاری دورے پر موجود بنگلادیشی فضائیہ کے سربراہ کو ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنگلادیش ائیر فورس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مکمل تربیتی اور طویل مدتی معاون نظام فراہم کرے گا۔ انہوں نے سپر مشاق تربیتی طیاروں کی جلد فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی۔
#ISPR
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) January 6, 2026
Rawalpindi, 06 January, 2025
A high-level defence delegation led by Air Chief Marshal Hasan Mahmood Khan, Chief of the Air Staff, #Bangladesh Air Force called on Air Chief Marshal Zaheer Ahmed Baber Sidhu, NI (M), HJ, Chief of Air Staff, #Pakistan Air Force at Air… pic.twitter.com/yZnxP7Jona
ملاقات کے دوران ایرو اسپیس شعبے میں تعاون کے امکانات پر گفتگو کی گئی، جب کہ مہمان وفد کو الیکٹرانک وار فیئر اور بغیر پائلٹ فضائی نظام میں پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔






