پولیس کے مطابق ملبے سے پانچ بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ دھماکے کی شدت سے گھر کے کئی کمرے زمین بوس ہوگئے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گیس سلنڈر دھماکے کا نتیجہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا
جب گھر میں لسی تقسیم کی جارہی تھی اور بچے و خواتین کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ اسی دوران کچن میں رکھا 20 کلو وزنی گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔حکام کے مطابق احتیاطی تدابیر کے طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔






