پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف نے جنرل مرزا کی مثالی قیادت، اسٹریٹجک بصیرت اور پاکستان کی مسلح افواج کے لیے ان کی شاندار خدمات کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تینوں افواج کے باہمی رابطے کو مضبوط بنانے، مشترکہ آپریشنل تیاری کو بہتر کرنے اور اسٹریٹجک سطح پر پاکستان کے قومی سلامتی کے اہداف کو آگے بڑھانے میں چیئرمین کے کلیدی کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے جنرل مرزا کی خطے کے استحکام، عسکری سفارت کاری اور دوست ممالک کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کو مضبوط بنانے میں خدمات کو بھی اجاگر کیا۔
#ISPR
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) November 25, 2025
Rawalpindi 25th November 2025
General Sahir Shamshad Mirza, NI, NI (M), Chairman Joint Chiefs of Staff Committee (CJCSC), paid a farewell visit to Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of Army Staff (#COAS), #Pakistan Army, at General Headquarters (GHQ) today.… pic.twitter.com/VndhYVvkGi
اس موقع پر جنرل مرزا نے اپنے کیریئر کے دوران فراہم کی گئی معاونت پر چیف آف آرمی اسٹاف اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا۔ جی ایچ کیو پہنچنے پر انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
خیال رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں، قومی سلامتی کے ڈھانچے میں آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم اور فوج، فضائیہ و بحریہ سے متعلق قوانین میں تبدیلیوں کے ذریعے دوبارہ ترتیب دی گئی تھی۔
قانون سازی کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر دیا گیا، جو تینوں افواج کے مابین ادارہ جاتی توازن اور رابطے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔
چیئرمین کے دفتر کی تحلیل 27 نومبر سے مؤثر ہو گئی، جس کے بعد کم از کم جنگ کے دوران مسلح افواج کے فیصلوں میں تقریباً پانچ دہائیوں سے جاری مشترکہ سروس کی نمائندگی کا باضابطہ خاتمہ ہو گیا۔






