یہ آبدوز بحری قوت، دفاعی خود اعتمادی اور جدید عسکری صلاحیتوں کی نئی علامت سمجھی جا رہی ہے۔ ہنگور کلاس آبدوز جدید ترین ائیر اِنڈیپنڈنٹ پروپلشن ٹیکنالوجی، جدید سونار سسٹمز، اسٹیلتھ ڈیزائن اور طویل دورانیے تک زیرِ آب آپریشنز کی صلاحیت سے لیس ہے۔
یاد رہے کہ ایک ماہ قبل پاک بحریہ کی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی کمیشننگ تقریب چین میں منعقد ہوئی تھی۔
اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اہم بحری راستوں میں تعطل عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے بڑا خطرہ ہے، جبکہ یہ آبدوزیں بحیرۂ عرب میں اہم سمندری تجارتی گزرگاہوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
Dear Nation ⚓🇵🇰
— Pakistan Strategic Forum (@ForumStrategic) June 11, 2026
The Guardian of your seas, the slayer, the shark, the destroyer, the mighty PNS Hangor has arrived at Karachi, Islamic Republic of Pakistan escorted by the Pakistan Naval Aviation Z-9C Helicopters & surface fleet mainly Frigates. pic.twitter.com/rBjwUg4C5w







