مریضہ معدے کے مرض میں مبتلا تھیں اور علاج کے لیے اسپتال لائی گئی تھیں، تاہم دوران علاج بروقت خون نہ لگانے کے الزام میں ان کا انتقال ہو گیا۔
مزید پڑھیں: اہلیہ اور بیٹی کے قاتل ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت منسوخ
مریضہ کے بیٹے نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر نے خون کا انتظام کرنے کی ہدایت دی تھی، لیکن والدہ کو وقت پر خون فراہم نہیں کیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ نے ویڈیو بنانے پر نامناسب رویہ دکھانے والے ہاؤس آفیسر ڈاکٹر کو معطل کر دیا اور متاثرہ فیملی کو یقین دہانی کرائی کہ اگر ڈاکٹرز کی جانب سے غفلت ثابت ہوئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔







