حیرت انگیز بات یہ ہے کہ انڈین فضائیہ کے اہلکار بھی JF-17 تھنڈر کے فین نکلے اور انہوں نے اس شاندار شاہکار کو دیکھنے کے لیے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا۔ پاکستانی پائلٹس نے مہمانوں کو چائے پیش کی، جب کہ دونوں ممالک کے فضائی اہلکاروں کے درمیان غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی۔

انڈین اہلکاروں نے خاص طور پر JF-17 تھنڈر اور دیگر پاکستان کی فضائی دفاعی تنصیبات کے ساتھ تصاویر بنوائیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جب کہ پاکستانی اہلکاروں کی جانب سے انڈین اہلکاروں کو چائے کی پیشکش بھی کی گئی۔

پاکستانی حکام کا اس بارے میں کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی مہمان ہمارے پاس آئے تو اُس کا خیر مقدم اور استقبال کرنا ہمارا فرض ہے۔

 واضح رہے کہ JF-17 تھنڈر کی جدید ٹیکنالوجی اور کم لاگت کثیر المقاصد صلاحیت نے بین الاقوامی دفاعی برادری میں پاکستان کی ایرو اسپیس انڈسٹری کا وقار مزید بڑھا دیا ہے۔