ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کے مطابق گزشتہ 13 روز میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 3 کروڑ 92 لاکھ 88 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ رواں ماہ میں مجموعی طور پر 11 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کیے گئے۔

انیس ہزار 600 سے زائد گاڑیوں کو چالان کیا گیا۔ 82 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ اور 27 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کیے گئے۔ 22 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ تین ہزار 200 سے زائد گاڑیاں دھواں چھوڑنے پر بند کی گئیں۔

ریتی اور مٹی سے بھرے 1700 سے زائد آن کورڈ گاڑیوں کو بھی بھاری جرمانے کیے گئے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ ہر دھواں چھوڑنے والی گاڑی پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے اور قانون کی سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔

واضع رہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ ناقص انجن آئل اور غیر معیاری فیول کے استعمال سے گریز کریں۔ پنجاب کو سموگ فری بنانے کے لیے تمام ٹریفک افسران کو متحرک رہنے کا حکم دیا گیا ہے اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔