اپنے بیان میں سہیل آفریدی نے بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا کھلی بربریت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی اور شہداء کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ دہشتگردی پورے ملک کے لیے ایک مشترکہ چیلنج ہے، جس کا مقابلہ قومی اتحاد اور بھرپور عزم کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان پوری قوت سے دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔

سہیل آفریدی نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے امن و استحکام کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو جلد امن کا گہوارہ بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان آپریشن  میں دو دن میں 133 عسکریت پسند مارے گئے، آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے گزشتہ دو دنوں کے دوران جاری آپریشن میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 133 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔