عدالت نے تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی اور کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
اس مقدمے میں ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہوئی ہے، جس میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ سے متعلق الزامات شامل ہیں۔







