سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار 400 کیوسک، جب کہ اخراج 33 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔
دریائے کابل میں نوشہرہ پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں سات ہزار 200 کیوسک رہے، جب کہ خیرآباد پل پر بھی پانی کی آمد اور اخراج 15 ہزار 900 کیوسک رپورٹ کیا گیا۔
دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد پانچ ہزار 400 کیوسک، جب کہ اخراج 30 ہزار کیوسک رہا، اسی طرح دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد سات ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 500 کیوسک نوٹ کیا گیا۔
بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 51 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 45 ہزار 400 کیوسک رہا، جب کہ چشمہ بیراج میں آمد 45 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
تونسہ بیراج میں آمد 52 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 45 ہزار 900 کیوسک، جب کہ گڈو بیراج میں پانی کی آمد 56 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 49 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے بسنت منانے کی مشروط اجازت دے دی، آرڈیننس جاری
سکھر بیراج میں پانی کی آمد 42 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 200 کیوسک اور کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 10 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
تریموں بیراج میں آمد 12 ہزار 900 کیوسک اور اخراج دو ہزار 200 کیوسک، جب کہ پنجند بیراج میں آمد 22 ہزار کیوسک اور اخراج 16 ہزار کیوسک رپورٹ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ اور موجودہ پانی کی سطح 1492.29 فٹ ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کرنے کی سطح 1550 فٹ ہے اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.760 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔
منگلا ڈیم میں کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، موجودہ سطح 1216.35 فٹ، زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کرنے کی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی 5.347 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ کے ذخیرے میں کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، موجودہ سطح 648.40 فٹ، زیادہ سے زیادہ سطح 649 فٹ، جب کہ آج قابل استعمال ذخیرہ 0.280 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔







