پولیس ذرائع کے مطابق عثمان حیدر نے خود اپنی بیوی اور بیٹی کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ برکی میں درج کروائی تھی، تاہم تفتیش کے دوران شواہد اور حقائق نے کیس کا رخ یکسر بدل دیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر بیوی کی لاش ضلع شیخوپورہ جب کہ بیٹی کی لاش کاہنہ کے علاقے سے برآمد کر لی گئی ہے۔ دونوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں، محرکات اور پس منظر کی مکمل اور گہرائی سے تفتیش جاری ہے۔ ملزم کے خلاف مضبوط شواہد کی بنیاد پر چالان مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔