میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ حلقے سوشل میڈیا پر نفرت اور انتشار کو ہوا دے رہے ہیں جو قومی ماحول اور سماجی ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ہے۔ احترام، برداشت اور مثبت مکالمہ ہی کسی مہذب معاشرے کی اصل پہچان ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کو عزت اور وقار کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے حوالے سے عالمی سطح پر مثبت رائے پائی جاتی ہے، جب کہ پاکستان کے وزیراعظم کو بھی بین الاقوامی فورمز پر احترام کے ساتھ مدعو کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی رہنما پاکستان کی قیادت کی دوراندیشی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہیں کھانے پر مدعو کرنا اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔
لازمی پڑھیں: ذہنی مریض سے ڈاکٹر ہی مذاکرات کر سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں اپنے ہی اعمال کی وجہ سے ہیں: مریم اورنگزیب
وزیر اطلاعات نے اس بات پر زور دیا کہ قوم متحد ہو کر ذمہ دارانہ سیاسی رویوں کو فروغ دے تاکہ پاکستان کا عالمی امیج مزید مضبوط ہو۔







