تقریب کے مہمانِ خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں تعلیم کے ساتھ فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کی بھی ترغیب دی۔

انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مختلف جدید کورسز بالکل مفت کروائے جائیں گے، جن میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ، ای کامرس سمیت 28 تربیتی پروگرام شامل ہیں، جن کا مقصد نوجوانوں کو روزگار کے جدید مواقع سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں موجود نظام میں ملٹری، سول افسر شاہی، جاگیردار اور چند سیاسی جماعتیں سماج پر قابض ہیں اور عوام کا خون نچوڑ رہی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت دی کہ وہ صرف چہروں کی بجائے نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کریں، کیونکہ نوجوانوں کی شمولیت کے بغیر کوئی تحریک کامیاب نہیں ہو

سکتی۔

حافظ نعیم الرحمن کا گجرات بنو قابل پروگرام میں نوجوانوں کو نظام کی تبدیلی اور تعلیم و روزگار کی ترغیب

انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام 21، 22 نومبر کو ہوگا، جس میں نوجوانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ ملک میں عام نظام کی تبدیلی کی تحریک شروع کی جا سکے۔

مزید براں امیر جماعت اسلامی نے سیلاب کے دوران حکمرانوں کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار عوام کی خدمت کرتے رہے اور بنو قابل پروگرام ملک میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے لیے تعلیم و روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، کیونکہ پاکستان میں تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں اور ابتدائی تعلیم کے بعد صرف 12 فیصد طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

واضع رہے کہ حافظ نعیم الرحمن نے نوجوانوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک سے مایوس نہ ہوں، مایوس کرنے والوں کو مایوس کریں اور ملک کو عظیم بنانے کے لیے محنت کریں۔