آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات پاکستان کے بدلتے ہوئے معاشی منظرنامے میں عالمی نجی سرمایہ کار گروپس کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا مظہر ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کی یہ توجہ پاکستان کی فن ٹیک صلاحیتوں پر بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وفد کے مفید خیالات اور تجاویز کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہے۔
#ISPR
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) January 14, 2026
Rawalpindi, 14 January, 2026
A delegation of World Liberty Financial USA led by Mr. Zachary Witkoff, Chief Executive Officer of a leading global Fintech firm, called on Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, #COAS & CDF, of #Pakistan
The meeting reflected the growing… pic.twitter.com/AkcfkBB05g
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت اور ریاستی ادارے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ یقینی بنا رہے ہیں۔
فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ قومی ترقی کے لیے نجی شعبے کی شمولیت ناگزیر ہے اور اس سلسلے میں سازگار اور پائیدار کاروباری ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اس موقع پر ورلڈ لبرٹی فنانشل کے مسٹر وِٹ کوف نے پاکستان میں موجود وسیع معاشی امکانات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے مستقبل کی ٹیکنالوجیز کے استعمال اور جدید مالیاتی نظام کو اپنانے کے لیے پاکستانی قیادت کی کوششوں کو بھی سراہا۔






