ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے دورۂ ایران کے دوران اعلیٰ ایرانی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو متوقع ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ علاقائی کشیدگی اور ایران امریکا مذاکرات کے تناظر میں یہ دورہ خاص اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
Field Marshal Asim Munir departs for official visit to Iran | Breaking News | Express247#AsimMunir #IranUSTalks #PakistanDiplomacy #Iran #USA #Islamabad #MiddleEast #BreakingNews #Pakistan #Tehran #USIran #PeaceTalks #Express247 pic.twitter.com/JdnmegHtfk
— Express 24/7 (@Express247PK) May 22, 2026
خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ بھی اس وقت ایران میں موجود ہیں۔ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، قیام امن اور ایران امریکا جنگ کے خاتمے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق محسن نقوی اور عباس عراقچی کے درمیان ایران امریکا تنازع کے خاتمے کے لیے مختلف مسودوں اور سفارتی تجاویز پر بھی گفتگو ہوئی۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے قیام کے لیے ممکنہ طریقہ کار اور سفارتی پیش رفت پر غور کیا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی آج بھی تہران میں قیام کریں گے، جہاں امریکا ایران مذاکرات سے متعلق مزید اہم ملاقاتیں جاری ہیں۔







