فیصل آباد پولیس کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے فوری ایکشن لیا۔ ایس ایچ او تھانہ غلام محمد آباد مظہر عرفان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کامران کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کامران کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جب کہ دیگر ملوث فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ باقی تمام ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے واضح کیا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان کی حالت کے حوالے سے مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں جب کہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔







