نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے بس کو روک کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے اور مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ڈاکو حملے کے بعد کچھ مسافروں کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی نفری موقع پر روانہ کر دی گئی ہے اور مغوی مسافروں کی بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں، جب کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔






