اعداد و شمار کے مطابق گلگت کے حلقہ 1 سے 34، حلقہ 2 سے 58 اور حلقہ 3 سے 32 امیدوار میدان میں ہیں۔ نگر کے دونوں حلقوں میں بالترتیب 38 اور 30 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، جبکہ ہنزہ کے واحد حلقے سے بھی 38 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
سکردو کے چار حلقوں میں امیدواروں کی تعداد 33، 23، 18 اور 25 رہی، جبکہ کھرمنگ سے 21 اور شگر سے 19 امیدوار سامنے آئے ہیں۔ گانچھے کے تین حلقوں میں بالترتیب 15، 29 اور 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
استور کے حلقہ 1 سے 19 اور حلقہ 2 سے 57 امیدوار مدِمقابل ہوں گے، جبکہ دیامر کے چار حلقوں میں 29، 15، 14 اور 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ غذر کے تین حلقوں میں 20، 42 اور 25 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
مجموعی طور پر گلگت حلقہ 2 سب سے زیادہ امیدواروں والا حلقہ ہے جہاں 58 امیدوار مدمقابل ہیں، جبکہ دیامر 4 سب سے کم امیدواروں والا حلقہ ہے جہاں 11 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔







