انہوں نے یہ بات ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہی، جس میں پوچھا گیا تھا کہ گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پول کے ذریعے عوام سے رائے لی گئی تھی کہ آیا مزید چھٹیاں ہونی چاہئیں یا نہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے بھی عوام کی رائے حاصل کی اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سردی کی شدت رواں ہفتے نسبتاً زیادہ رہی ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں درجہ حرارت تین سے چار ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا جبکہ مری میں درجہ حرارت سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے سوال کرنے والے صحافی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ خود بھی والدین ہیں اور صحافی بھی، اس لیے یہ تشویش آپ کی بھی ہے۔ تاہم حکومت نے طلبہ کے تعلیمی نقصان اور دیگر عوامل کو سامنے رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مزید چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔