امدادی پیکجز میں کھانے پینے کی اشیاء، موسم سرما کی کٹس، واٹر کولر، مچھر دانی، پانی کی بوتلیں اور دیگر ضروری سامان شامل تھا۔
تقسیم کی تقریب اور دورے کے دوران، حدیقہ کیانی نے سیلاب متاثرین کے لیے الخدمت کی جاری امدادی کوششوں اور رضاکاروں کی لگن کو سراہا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور امداد کے لیے الخدمت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔







