آصف علی زرداری کی زیر صدارت معیشت، توانائی اور علاقائی صورتِ حال پر ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہباز شریف، نائب وزیرِاعظم، چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے شرکت کی۔
President Zardari holds consultative meeting with PM @CMShehbaz, federal and provincial leadership to review economic, energy and regional situation, focusing on coordination, fuel conservation, public relief and mitigating impact on the common man. pic.twitter.com/BdW0vQ6ry4
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 30, 2026
اجلاس میں ملکی معیشت، توانائی اور خطے کی مجموعی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جب کہ تیل و گیس کے دباؤ اور توانائی کی لاگت پر قابو پانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں عوام کے لیے اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے پر بریفنگ دی گئی اور مہنگائی کے بوجھ میں کمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے عالمی سفارتی روابط پر بریفنگ دیتے ہوئے ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کی قیادت سے ہونے والے روابط سے اجلاس کو آگاہ کیا۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت خلیجی بحران کے پیٹرولیم مصنوعات پر اثر، پاکستان میں موجودہ ذخائر اور عوامی ریلیف کے اقدامات پر جائزہ اجلاس
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) March 30, 2026
اجلاس کو وزیرِ اعظم کے ایندھن کی بچت کے اقدامات پر عملدرآمد اور سادگی مہم پر پیش رفت پر انٹیلی جنس بیورو کی آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا… pic.twitter.com/Na9UV7k4P2
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بچت اقدامات سے حاصل ہونے والے فنڈز عوامی ریلیف پر خرچ کیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق حکومت نے اخراجات میں کمی کی ہے اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی گئی ہے، جبکہ وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز متعدد بار مسترد کی ہیں۔
علاوہ ازیں عوام کو ایندھن کی بچت اور پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کی ترغیب دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔






