سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق وزیراعظم نے یہ بات اسلام آباد کیپٹل ٹریفک پولیس کو ایکو اسمارٹ الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کی بچت سے متعلق ایسے اقدامات کو تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبوں میں بھی اپنایا جانا چاہیے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ وزارتِ داخلہ کی جانب سے مجموعی طور پر 15 الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں، جو پیٹرول اور ڈیزل کے بغیر بیٹری پر چلتی ہیں، جب کہ گاڑیوں کی ایک اور کھیپ بھی جلد شامل کی جائے گی۔
"اسلام آباد پولیس نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کے نظام کو آج لانچ کر دیا ہے۔ 15 الیکٹرک گاڑیوں پر مشتمل پہلی کھیپ اسلام آباد کی پولیسنگ، ٹریفک کنٹرول اور لاء اینڈ آرڈر کے لیے ناصرف انتہائی معاون ثابت ہو گی بلکہ یہ گاڑیاں موجودہ تیل کی قیمتوں کے پیشِ نظر قیمتی زرمبادلہ بچانے میں… pic.twitter.com/flmVVhPqdo
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) April 6, 2026
انہوں نے اس اقدام کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
اے پی پی کے مطابق ایکو اسمارٹ الیکٹرک گاڑیوں کی فراہمی حکومت کی توانائی بچت پالیسی کا حصہ ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فیول اکانومی اور الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق پالیسی پر کام موجودہ علاقائی بحرانوں سے قبل ہی شروع کر دیا گیا تھا، جس کے تحت گاڑیوں کی خریداری کا عمل بھی پہلے ہی آغاز پا چکا تھا۔







