وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات گرلز ایجوکیشن فیسٹ میں طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے پہنچئے، جہاں انہوں نے مختلف تعلیمی اور تخلیقی سرگرمیوں میں حصہ لینے والی بچیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
وزیر تعلیم نے گرلز ایجوکیشن فیسٹ میں ریل سازی کے مقابلوں، تقاریر، کوئز اور دیگر مقابلہ جات میں شریک طالبات سے ملاقات کی اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے تمام بچیوں کے لیے ذاتی طور پر کیش پرائز دینے کا اعلان بھی کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کا فوکس ہر طالبعلم کو آگے بڑھنے کا اعتماد دینا ہے، جب کہ لڑکیوں کی تعلیم پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ آج بچیاں تعلیم کے میدان میں لڑکوں کو مات دے رہی ہیں، جو خوش آئند اور قابلِ فخر امر ہے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم پر فوکس کرتے ہوئے گزشتہ روز نوری نت کے گاؤں نت کلاں میں لڑکیوں کے لیے ہائی اسکول کو اپگریڈ کیا گیا ہے، لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ اسکیموں سے مستفید ہونے والوں میں بھی زیادہ تعداد لڑکیوں کی ہے۔
لازمی پڑھیں: وادی تیراہ کو فوج کے احکامات پر خالی کرانے کے الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، وزارتِ اطلاعات
ٹیکنالوجی کے فروغ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے کہا کہ رواں سال گریڈ 9 کے 52 ہزار طلبہ میٹرک ان ٹیکنالوجی کا امتحان دے رہے ہیں، آج پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔
وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں گزشتہ دو سالوں کے دوران تعلیم کے شعبے میں ریکارڈ کام کیا گیا ہے، جب کہ اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات نے پنجاب کے تعلیمی نظام کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کر دیا ہے۔







