اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور دیگر کاروباری مراکز رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ریسٹورنٹس اور کھانے پینے کے مراکز رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ ٹیک اوے اور ڈیلیوری سروسز کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
علاوہ ازیں، شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ فارمیسیز، اسپتالوں، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق اداروں کو بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید ختم، مارکیٹس اور شاپنگ مالز بند کرنے کے اوقاتِ کار میں تبدیلی
واضح رہے کہ رات 8 بجے دکانیں بند کروانے کے فیصلے پر پنجاب کے تاجروں نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔
تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت اور کاروباری مندی کے باعث رات کے اوقات میں کاروبار کا دورانیہ کم کرنے سے ان کی فروخت شدید متاثر ہوگی، اس لیے حکومت کو اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے۔






