وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے کمی کی گئی ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 6 روپے 80 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ جمعے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یہ رد و بدل ایک ہفتے کے لیے کیا گیا ہے۔







