انسانی حقوق کے عالمی دن پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کا پہلا جامع چارٹر خطبہ حجتہ الوداع ہے، دین اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا داعی ہے، حضرت محمد نے انسانی حقوق کا بے مثال چارٹر دے کر انسانیت پر احسان کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد نے پوری انسانیت کے لیے انسانی حقوق کا ابدی اور لافا نی پیغام دیا ہے، 10 دسمبر انسانی حقوق کے بارے میں شعور وآگاہی بیدار کرنے کا دن ہے۔ ہر انسان رنگ، نسل، مذہب، جنس یا حیثیت سے بالاتر انسانی حقوق رکھتا ہے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا احترام معاشرے کی ترقی، خوشحالی کا سنگِ بنیاد ہے، انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ مسلم لیگ (ن) کا وژن اور اولین ترجیح ہے۔ تعلیم، صحت، مذہبی آزادی، اظہارِ رائے اور بنیادی ضروریات تک رسائی یقینی بنا رہے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) December 10, 2025
"پاکستان آج عالمی برادری کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کا عالمی دن منا رہا ہے۔ حکومتِ پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ، فروغ اور مؤثر نفاذ کے لیے پُرعزم ہے۔ اقوامِ متحدہ کی رکن ریاست اور بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری میں… pic.twitter.com/EP12mxIVMV
مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے سرگرم عمل ہے، ہم ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں، جہاں ہر شہری کو مساوی مواقع، انصاف اور عزت حاصل ہو۔ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے معاشرے میں محبت، احترام اور رواداری کو فروغ ضروری ہے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی مہذب معاشروں کی پہچان ہے، شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ پنجاب حکومت نے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جبری مشقت کے خاتمے، مذہبی آزادی اور بلا امتیازانصاف کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں، ہمیں ہر شہری کے انسانی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔







