وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ امامِ مسجد معاشرے کا قابلِ احترام اور تکریم کا حامل فرد ہے۔ محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے۔ حکومتِ پنجاب اماموں کی معاشی معاونت کرے گی تاکہ وہ عزت و وقار کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے سکیں۔
اجلاس میں مساجد کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جب کہ وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ان منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
"وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل پانچواں اجلاس"
— PMLN (@pmln_org) October 27, 2025
♦ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی 65ہزار مساجد کے امام کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ
♦امام مسجد معاشرے کا قابل احترام اورتکریم فرد ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف… pic.twitter.com/L9J03S4qWG
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے سلسلے میں خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔جن میں اجتماع کے لیے رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کر لی گئی ہے جب کہ سڑکوں پر موجود گڑھوں کو بھر کر ہموار کر دیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اجتماع کے شرکاء کی سہولت کے لیے خصوصی بس سروس بھی چلائی جائے گی، جب کہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔
وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز خود امام صاحبان سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل سنیں۔
اجلاس میں پنجاب میں سائبر کرائم سیل تشکیل دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں تمام مساجد میں نماز جمعہ اور دیگر نمازیں باجماعتادا کی جا رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مسجد اللہ تعالیٰ کا گھر ہے، اس کا تقدس برقرار رکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔شرپسندی کے لیے مساجد استعمال کرنے والوں کی نشاندہی ہر پرامن شہری کی قومی ذمہ داری ہے۔
لاہور میں امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ حق دار کو اس کا حق مل جائے اس سے بڑی خوشی کی کوئی بات نہیں ہو سکتی، پاکستان میں کاروبار کرنا مشکل، اس میں رکاؤٹیں کھڑی کرنا آسان ہے، بیورکریسی کے اتنے مسائل ہیں کہ لوگ نیا کاروبار شروع کرنے سے قبل ہی پریشان ہو جاتے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف آی بزنس پراجیکٹ سے متعلق اجلاس سے خطاب کررہی ہیں https://t.co/7qh5uMn4HQ
— PMLN (@pmln_org) October 27, 2025
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ بات محسوس ہونی چاہیے کہ ریاست جائز کاموں میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے، اگر عوام کو جائز کاموں کے لیے رشوت، سفارش اور تکلیف اٹھانی پڑے تو یہ حکومت کی ناکامی ہے۔
مریم نواز نے افسران کو ہدایت کہ وہ لوگوں کے لیےکاروبار میں آسانیاں پیدا کریں، جو افسران و شعبہ جات لوگوں کو سہولیات میسر کریں گے، انہیں حکومت پنجاب کی جانب سے سراہا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اجلاس میں پی آئی ٹی بی کے تحت ای بز نس پروگرام پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ای بزنس کے لیے دوہفتے کی ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے تمام محکموں کو این او سی کے معاملات ایک ہی چھت تلے بروقت مہیا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ای بزنس کی زیر التوا درخواستوں کا ہفتہ وار جائزہ لےکر فوری فیصلے کیے جائیں۔
اجلاس میں امن و امان کے قیام، مذہبی ہم آہنگی اور معاشرتی استحکام کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔







