وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر صوبہ بھر میں لائسنسنگ سہولیات تیزی سے جاری ہے، ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 7 ہزار شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا- 


ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں 629 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ٹریفک قوانین میں ترمیم سے قبل 25 سے 28 ہزار اوسطا ڈرائیونگ لائسنس جاری ہوتے تھے، ایک لاکھ سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ 28 ہزار 800 سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ 

78 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ,ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کروائی۔ ترجمان کے مطابق  15 ہزار سے زائد شہریوں نے گمشدہ ڈرائیونگ لائسنس کو دوبارہ حاصل کی۔ 


ٹریفک قوانین پر سختی سے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں اضافہ ہوا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا کہنا ہے کہ لائسنس سینٹرز پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد لائسنس بنوانے کے لیے موجود ہے۔ شہری لمبی لمبی قطاروں اور انتظار سے بچنے کے لیے ان لائن  لائسنسنگ پورٹل کا استعمال کریں۔ 

میرٹ اور شفافیت کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کا سلسلہ صوبہ بھر میں جاری ہے۔ شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے استفادہ کریں۔