تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات 22 مئی بروز جمعہ سے شروع ہوں گی۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکول 24 اگست کو کھلیں گے۔

یاد رہے کہ حکومت سندھ نے بھی اسکولوں میں موسمِ گرما کی عام تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔