راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم نے کسی کو بسنت منانے سے نہیں روکا۔ لاہوریوں کو بسنت منانے سے کون روک سکتا ہے؟ لاہوریوں کا جنون دیکھا، بچہ بچہ پتنگیں اڑا رہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا بیٹا چھ فروری کو اپنے بچوں کے ساتھ بسنت منانے گیا تھا، میں نے بھی گھر پر پتنگ اڑائی۔ میرا بڑا بیٹا بسنت کا شوقین ہے۔ لاہوریوں کو بسنت سے روکنا بہت مشکل ہے، یہ کسی پارٹی کی بسنت نہیں ہے۔
آپ لاہوریوں کو بسنت منانے سے روک سکتے ہو؟ آپ نے لاہوریوں کا جنون دیکھنا تھا۔ میرا بیٹا بھی بسنت منانے گیا تھا، ہم نے بھی 804 لکھ کر اپنے گھر میں پتنگ اڑائی۔ میرا بیٹا تو پتنگ بازی کا جنونی ہے، علیمہ خان pic.twitter.com/ZoeOLtNuBp
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) February 9, 2026
بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی بہن کا کہنا تھا کہ کل کا احتجاج بہت زبردست تھا۔ لوگوں نے خاموشی سے ووٹ ڈالا اور خاموشی سے ہی احتجاج بھی کیا۔ پہلے یہ کہتے تھے کہ گھر بیٹھو، اب کہتے ہیں باہر نکلو۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے خاموشی سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ جن لوگوں نے دکانیں بند کر کے احتجاج کرنا تھا، انہوں نے کیا اور جنہوں نے نہیں کرنا تھا، انہوں نے نہیں کیا۔ کل کا احتجاج کامیاب تھا، آپ جو مرضی کہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں گزشتہ دو سال کے کیسز جمع ہو چکے تھے اور نمایاں پیش رفت یہ ہے کہ اپیلوں پر سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔







