میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد پاکستان کا ہر شہری اسی طرح غمزدہ ہے، جس طرح ایران کے عوام غم کی کیفیت سے دوچار ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی گفتگو
— PTV News (@PTVNewsOfficial) March 1, 2026
آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کے لئے سوگوار دن ہے، محسن نقوی
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد پاکستان کا ہر شہری اسی طرح غمزدہ ہے جس طرح ایران کے شہری غم کی کیفیت سے دوچار ہیں، محسن نقوی
ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ… pic.twitter.com/OksNVVNIlv
انہوں نے کہا کہ ہم سب ایران کے عوام کے ساتھ ہیں۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور اپنا احتجاج پرامن انداز میں ریکارڈ کرائیں۔
وزیر داخلہ نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں عوامی نظم و ضبط قائم رکھنا نہایت ضروری ہے تاکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال متاثر نہ ہو۔







