ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔ حادثے کے پیشِ نظر لودھراں–خانیوال اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا، جب کہ ملت ایکسپریس کو بھی جہانیاں ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بوگی کے راستے میں رہ جانے سے ٹریفک اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، تاہم عوام کے بروقت تعاون سے ممکنہ بڑے حادثے سے بچاؤ ممکن ہوا۔

واقعے نے ریلوے کے انتظامی اور تکنیکی نظام پر سوالات اٹھا دیے ہیں، ریلوے حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔